فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرز اانجم کمال کی زیرِ کمان پٹرولنگ پوسٹ 284ج۔ب کے نوید شکور ASI اور ہیڈ کنسٹیبل عنایت اللہ نے اپنی ٹیمز کے ہمراہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان حیدر فاروق ولد محمد سعید اور راشد علی ولد عارف علی سے 01پسٹل 9mmاور 01پسٹل 30بور و گولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر دیا ہے۔اسی طرح پٹرولنگ پوسٹ مال فتیانہ ہید کنسٹیبل محمد یوسف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم محمد شہباز ولد اختر حسین سے 01پسٹل 30بور اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ ظہور احمد ASIنے پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم محمد سلیم کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا ہے دوسری طرف پٹرولنگ پوسٹ بچیکی اور پل پڑوپیاں کے ظہیر عباس ASIاور ہیڈ کانسٹیبل خرم شہزاد نے پولیس کو مطلوب 02کس اشتہاری مجرامان ذیشان ولد عارف اور عنایت ولد عبدالسلام کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ ٹیمز کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
28