مکوآنہ(نامہ نگار)ملک کے دیگر اضلاع کی طرح تحصیل جڑانوالہ میں بھی حکومت پاکستان کی جانب سے ساتویں خانہ و مردم شماری کیلئے شمارکنندگان کو 5روزہ تربیت دی جارہی ہے ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن جڑانولہ سید منیر الحسن شاہ نے جڑانوالہ کے مختلف ٹریننگ سنٹر زکاوزٹ کیاگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اواگت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مردم شماری سے ملکی ترقی،بہتری آئندہ پیش آنے والی ضر و ر یا ت،وسائل کی بہترین تقسیم اوربین الاقوامی تجا ر ت وسرمایہ کاری کیلئے بہترین منصوبہ بندی ہوسکتی ہے کامیاب مردم شماری کا انحصار شمارکنندگان کی محنت ،ایمانداری اور اچھے اخلاق پر ہے اور ا سا تذہ کو واضح ہدایات جاری کیں کہ مردم شماری کے دوران کسی کے ساتھ تلخ کلامی نہ ہو۔
36