چنیوٹ(نامہ نگار )گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نے ملک کو معاشی بدحالی اور دیگر مسائل کی طرف دھکیل دیا مگر پاکستان مسلم لیگ ن ان مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری قوت و توانائی کا استعمال کررہی ہے اور بہت جلد ہم ان تمام مسائل سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہونگے ضلع چنیوٹ کی فرنیچر انڈسٹری کی بحالی ترقی اور چنیوٹ کو فرنیچر سٹی کا درجہ دیا جائے گا چنیوٹ کو دیگر شہروں سے ملانے والی شاہرات کی تعمیر و مرمت اور دو رویہ خوبصورت سڑکوں کا مطالبہ بہت جلد پورا کیا جائے گا ضلع چنیوٹ کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چئیرمن حاجی محمد نعیم فخری، ڈائریکٹر فہد نعیم، صدر دانش نعیم فخری، ملک شہباز اختر، عبدالمجید، کامران مڑل، عمر دراز ملک، محمد عمران، حمید تبسم، ساجد شاہ، محمد ندیم، شیخ شہزادہ عالم و دیگر کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات کی جانب سے جتنے مسائل کی نشاندھی کی گئی ہے بہت جلد ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کو فرنیچر سٹی کا درجہ دلوانے کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا فرنیچر انڈسٹری کی ترقی سے لاکھوں افراد کا روزگار بہتر اور ملکی معاشی نظام بہتر ہوگا ۔
28