ڈجکوٹ(نامہ نگار)نئے ایس ایچ او الیاس بیگ کو ڈاکوئوں کی تگڑی سلامی ، 13رکنی ڈکیت گینگ نے تین گھر لوٹ لئے ، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی ، گزشتہ شب عبدالمجید ، ندیم اور شریف کے گھروں شانتی پورہ چک نمبر 254 رب میں ڈاکوئوں نے پانچ گھنٹے لوٹ مار کی تینوں فیمیلیوں کو ایک روم میں بند کر دیا خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے اور80 سالہ بزرگ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایااور لوٹ مار کرنے کے بعدآسانی کے ساتھ فرار ہو گئے۔ وارداتوں کے خلاف اہل دیہہ سراپا احتجاج ہیں اور ڈاکوئوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
57