49

ہائیکورٹ بنچ کا قیام ‘ تاجروں کا وکلاء کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران جھنگ بازار کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب سیکرٹری رانا ایم۔اے بابر خاں ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انجمن تاجران جھنگ بازار کے صدر چوہدری بائو محسن’ صدر لہسوڑی شاہ روڈ محمد نعیم بابر’ صدر گول لکڑ چوہدری عامر عزیزالرحمن’ جنرل سیکرٹری نیو انار کلی بازار محمد ارسلان’ چیئرمین جھنگ بازار رانا وسیم’ شیخ عبدالوحید ببر’ رانا راحیل احمد ایڈووکیٹ’ رانا عامر منج انکروچمنٹ انسپکٹر جھنگ بازار’ راجہ ظفر عباس انکروچمنٹ انسپکٹر’ جاوید سندھو انکروچمنٹ انسپکٹر’ فیصل ضیاء انکروچمنٹ انسپکٹر’ رانا ایوب خاں’ محمد عمران جٹ’ شیخ منیر’ محمد کامران کامی کے علاوہ آٹھ بازاروں اور اس سے ملحقہ گول بازاروں کی نومنتخب تاجر تنظیموں کے عہدیداروں’ ریڑھی چھابڑی والے اور مزدوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب سیکرٹری رانا ایم۔اے بابر خاںایڈووکیٹ نے انجمن تاجران جھنگ بازار سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمارے الیکشن میں پوری طرح معاونت کی اور ہماری انتخابی کمپین کا حصہ بنے’ فیصل آباد کی تاجر کمیونٹی کا ہم پر اعتماد خوش آئند ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم بھی تاجر کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں ان کی مدد کریں’ ہم آپ کی اس عزت افزائی کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے اور کوشش ہو گی کہ جتنی عزت آپ لوگوں نے ہمیں دی ہے ہم اس سے ڈبل کر کے آپ کو لوٹائیں’ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار آپ کا دوسرا گھر ہے آپ بلاخوف و خطر وہاں آئیں ہم آپ کے مسائل کو حل کروانے کی ہرممکن کوشش کریں گے’ رانا بابر خاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ فیصل آباد کو ہائی کورٹ بنچ کا تحفہ دیں’ اس کیلئے ہمیں فیصل آباد کے تاجروں کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہو گی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران جھنگ بازار کے صدر چوہدری بائو محسن’ صدر لہسوڑی شاہ روڈ محمد نعیم بابر’ صدر گول لکڑ چوہدری عامر عزیزالرحمن’ جنرل سیکرٹری نیو انار کلی بازار محمد ارسلان’ چیئرمین جھنگ بازار رانا وسیم’ شیخ عبدالوحید ببر’ رانا راحیل احمد ایڈووکیٹ’ رانا عامر منج انکروچمنٹ انسپکٹر جھنگ بازار نے کہا کہ ہم ڈی بی اے فیصل آباد کے نو منتخب صدر رانا شاہد منیر اور جنرل سیکرٹری رانا بابر و دیگر عہدیداران کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہیں’ رانا شاہد منیر اور رانا بابر کی جیت اصل میں غیور وکلاء کی کامیابی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ نئی قیادت فیصل آباد جیسے بڑے آبادی والے ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے بھی کاوشیں بروئے کار لائیں گے ‘ فیصل آباد کی تاجر برادری ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے ضمن میں بار ایسوسی کے شانہ بشانہ ہے’ہمارا ہرممکن تعاون ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کے ساتھ ہے’ فیصل آباد کی تاجر برادری نے ہمیشہ ڈسٹرکٹ بار سے تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں