56

2گھروں میں گیس لیکج سے دھماکے ‘ 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ’ کراچی ( نمائندگان)خروٹ آباد کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چاربچے جان کی بازی ہار گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں دوسے10سال کے درمیان ہیں ، افسوسناک واقعہ کے بعداہل علاقہ اور ریسکیو عملہ نے امدادی کارروائیاں کیں’ کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں5 بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افسوسناک واقعہ میں2خواتین بھی زخمی ہوئیں، بچوں کی لاشوں اور زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کے گھر میں گیس کے دھماکے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کے شوہر سمیت5افراد جھلس گئے۔واقعہ اورنگی ٹائون سیکٹر11 منصور نگر میںG/10روٹ کی بس کے اسٹاپ کے قریب گھر میں پیش آیا۔گیس لائن پھٹنے سے ایک خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں20 سالہ نورین علاج کے دوران چل بسی۔دیگر جھلسنے والوں میں15سالہ ثنیہ’16سالہ سفیان’18 سالہ احسن’25سالہ ذیشان اور45سالہ رمضان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں