ساہیوال(بیورو چیف) ساہیوال کے محلہ بھٹو نگر اور گلی عاقل وکیل والی میں اور گردونواح کے علا قہ صابر ٹاون میں جگہ جگہ سیوریج گٹر کے ڈ ھکن غا ئب اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گٹر پانی سے ابلتے ہو ئے محلہ میں لائیٹ نا ہونے کی وجہ سے کء بار بچے ،بزرگ نمازی گلی کی موڑ پر بغیر ڈ ھکن گٹر میں گرنے سے زخمی ہو جاتے ہیں عوام ا لناس کو شدید پریشانی کا سامنا ہے حبیب ٹائون میں مین پر عرصہ دراز سے گندے پانی کیجوہڑ کو ختم کیا جائے گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے علاؤہ گٹر کی صفائی کا کام بھی نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے گٹر کا گندا پانی باہر نکلتا رہتا ہے اور آنے جانے والے ہر نمازی اور عوام کے کپڑے خراب کرتا ہے۔
47