38

سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی جیت گئی

فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوھدری علی اختر خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری چوھدری تیمور علی خان نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی جیت گئی اور حقیقی ووٹرز ہار گئے،الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کروانے میں بالکل ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے چکر میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج 28 گھنٹوں سے زائد تاخیر کا شکار ہوئے، پی ٹی آئی کو دھاندلی میں لپٹی شکست دینے کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا ، سندھ سرکار کی سر پرستی میں جعلی ووٹ ڈالے گئے اور جعلی ٹھپے لگائے گئے۔ انہوںنے کہا کہ ای وی ایم مشین کا استعمال رکوانے کی یہی وجہ تھی جو کراچی میں دھاندلی کی صورت میں نظر آ، جن عناصر نے پنجاب اور اسلام آباد کے الیکشنز ملتوی کروائے انہوں نے سندھ میں پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کو شش کی،یہ لوگ جتنے مرضی جتن کر لیں پی ٹی آ ئی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صا ف اور شفاف انتخابات کروانے میں الیکشن کمیشن بالکل ناکام رہا۔ اس الیکشن کو شفاف الیکشن کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں