فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)2روزہ انٹرنیشنل فونڈری کانگریس اینڈ ایگزی بیشن 14-15فر وری 2023ء کو لاہور میں ہو رہی ہے جو مستقبل میں پاکستان کی فونڈری کی صنعت کی سمت کا تعین کرے گی۔ یہ بات پاکستان فونڈری ایسوس ایشن کے جنرل سیکرٹری عاصم قادری نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں فونڈری کی صنعت سے تعلقرکھنے والوں کو انٹر نیشنل کانگریس اینڈ ایگزی بیشن بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ ایگزی بیشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت فونڈری کا شعبہ پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہا ہے ۔ اگر ہم نے برآمدات میں جانے کا فیصلہ نہ کیا تو یہ شعبہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور اس سے پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی منڈیوں میں جانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔
49