40

رشوت خور بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

جھنگ (نامہ نگار) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جھنگ نے بلدیہ جھنگ کے بلڈنگ انسپکٹر کو نقشہ پاس کرنے کے عوض رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غلام مرتضیٰ نامی شہری نے محکمہ اینٹی کرپشن جھنگ کو تحریری درخواست دی کہ وہ پُرانا چنیوٹ روڑ پر ایک سنوکر کلب تعمیر کر رہا ہے جس کے لئے نقشہ پاس کروانے کے لئے بلدیہ جھنگ کی نقشہ برانچ سے رجوع کیا جہاں آفیسر محمد خالد نے بلڈنگ انسپکٹر محمد حسنین کو ملنے کا کہا ۔ غلام مرتضیٰ کے مطابق محمد حسنین نے اس سے نقشہ پاس کرنے کے عوض ایک لاکھ تیس ہزار روپے رشوت طلب کی۔ غلام مرتضیٰ کے مطابق اس نے ایک لاکھ 30ہزار روپے گواہان کے روبرو محمد حسنین کو دے دیئے لیکن اس کے باوجود اس کا نقشہ پاس نہیں کیا گیااور 20ہزار روپے مزید رشوت طلب کی۔ تھانہ اینٹی کرپشن جھنگ نے مقدمہ نمبر 01/23 درج کر کے ملزم محمد حسنین کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں