سیالکوٹ(نامہ نگار) شادی کرنے سے انکار پر پانچ بچوں کی بیوہ ماں کو قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مراد پور کے علاقے چٹی شیخاں میں پیش آیا، جہاں ملزم شادی کرنے سے انکار پر5بچوں کی بیوہ ماں کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزم مقتولہ ثومیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، جس سے انکار پر اس نے تیز دھار آلے سے وار کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ پانچ بچوں کی ماں اور بیوہ تھی، جس کی لاش اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کی جانب سے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق خاتون کا قاتل جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
59