ساہیوال (بیوروچیف)ساہیوال اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ حکمران سیاسی جنگ لڑنے میں مصرو ف غریب و متوسطہ طبقہ پریشان انتظامیہ خاموش شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھرکررکھا ہے۔مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیاز کے سامنے انتظامیہ بھی بے بس نظر آرہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی میں پس رہی ہے اور حکمران سیاسی جنگ میں مصروف ہیں کسی کو عوام کی فکر نہیں ہے۔ذخیرہ اندوزی بڑھ رہی ہے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا کرکے ان کی قیمتیں بڑھا کر لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ مافیاز آٹا،گھی،دالیں ،چاول، چینی، سبزیاں ودیگر اشیائے خوردونوش عام عوام کی ضروریات زندگی کی اشیائکو غائب کرکے مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے۔
50