43

قرآن کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی

شورکوٹ چھاؤنی(نامہ نگار)سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف احتجاجی ریلی ۔ سول سوسائٹی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے سو یڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج کیا گیا جس میں سیاسی سماجی,مذہبی اور انجمن تا جران نے بھی شرکت کی۔احتجاجی ریلی رفیقی چو ک سے ریلوے چوک تک نکالی گئی ریلی میں مقر رین جن میں سید رضا حسین گیلانی,ڈاکٹر شفیق صدیقی,علامہ فخرالدین رضوی,قاری ناصر نو ا ز , عامر علی کوڑا,محمد بلال دین,لالہ شہباز ودیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ قرآن پاک کی بیحرمتی سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی,یہودی لابی کھلم کھلم اسلام دشمنی پر اتر آئی ہے تمام مسلمان اس قبیح حرکت پررنجیدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں