47

جواد سپورٹس اینڈ کلچر ل کمپلیکس کے تحت کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے تین کرکٹ ٹورنامنٹ کے تقسیم انعامات کی تقر یب جواد کلب میں منعقد ہوئی جس میں صد ر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا شاہد منیر منج’ایس پی لائلپور ٹائون حافظ کامران اصغر’چیف ایگزیکٹو جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس شیخ جواد افضل’شیخ عماد افضل ان کی والدہ حمیداں افضل ‘میاں ندیم اشرف’میاں رضوان الحق’رانا زین روف ‘نوید نذیر’نور نبی اور مقصود احمد نے وومن ‘معذور کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر پندرہ لاکھ روپے کے انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں’اے اینڈ اے ون ڈے انویٹیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2022میں پہلی پوزیشن ریلوے کرکٹ کلب نے حاصل کی ان کے کپتان کو ایک لاکھ روپے نقد اور ٹرافی جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی جوادکرکٹ کلب کی ٹیم کے کپتان حافظ امین الحق اشرفی کو پچاس ہزار روپے نقداور ٹرافی ‘کامران اشرف میموریل ٹی ٹونٹی ڈس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ2022میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فیصل آباد ڈیف کرکٹ کلب کی ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور جناح کرکٹ کلب کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایک لاکھ روپے کی رقم اورٹرافیاں جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لائل پور ڈیف کرکٹ کلب کی ٹیم کو 75 ہزارنقد دیتے گے’تیسریٹورنامنٹ حمیداں افضل وومن ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 2022میں پہلی پوزیشن ڈاٹرکرکٹ اکیڈمی نے حاصل کی جس کو دولاکھ روپے کیش اور ٹرافی ‘دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی حمیداں افضل وومن کرکٹ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اورٹرافی کے انعامات تقسیم کیے ان انعامات کے علاوہ سے تمام ٹورنامنٹس کے بیسٹ بیسٹمین’ بولر’وکٹ کپیر فیلڈر’مین آف دی میچ’میچ آف فائنل میچ اور ہر اچھے کھلاڑی کو نقد انعام دیتے گے تقریب کے دوران جواد کلب کے چیف ایگزیکٹو شیخ عماد افضل اور شیخ عماد افضل نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے کہا کہ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے جس طرح جواد کلب اپنا کردار ادا کررہا ہے اسی طرح دیگر مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ چیرٹی کی رقم میں سے کچھ نوجوان نسل کیلئے بھی چیرٹی کرتے ہوئے اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کروائے تاکہ کھیلوں کو فروغ ملے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں