ماموں کانجن (نامہ نگار) سینئر صحافی میاں نوید اقبال کیخلاف من گھڑت مقدمہ درج کرنیکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ پولیس احکام نے ایف آئی آرواپس نہ لی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔ صحافیوں کا بیان’ تفصیلات کے مطا بق نائب تحصیلدار نے ذاتی رنجش پر صحافی کیخلا ف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کر دی ، صحافی بر ا د ری کااعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ نا ئب تحصیلد ار ماموں کانجن سہیل انور نیازی نے ذاتی رنجش پر صحافی نوید اقبال پر شادی ہال ایکٹ کے تحت جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کر دی جبکہ صحافی نوید اقبال کا کسی بھی شادی ہال کے ساتھ کسی قسم کا کو ئی بھی واسطہ نہ ہے نائب تحصیلد ار کی اس گھنائونی حرکت کیخلاف صحافی برادری نے ہنگامی اجلاس میں اس عمل کی شدید مذمت کی آپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد آصف اقبال’ گلریزاقبال’ فیروز خان’ شیرمحمدخان’ علی حسن صابری’ راناسیف اللہ’ خضر حیات جتوئی’ محمد عاطف اقبال’ محمد احسان فیصل’ حا فظ عثمان شبیر’ شفا قت علی کمبوہ’ سیعدقیصر’ سلیم شیر و ا نی’ ارشادسبحانی’ مہرسرفراز وصلی’ ڈاکٹر محمد زکریا’ محمد رضوان’ ڈاکٹر ریحان ودیگر نے اعلی حکام سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
46