49

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا اہم اقدام

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ ایم ایس ڈی ایچ کیو کا احسن اقدام تین ماہ سے رکے ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذوراں کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد 44 افراد کو معذوری کے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ایم ایس ڈی ایچ کیو کا احسن اقدام تین ماہ سے رکے ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برا? معذوراں کو بحال کر دیا گیا بورڈ میں ایم ایس، اے ایم ایس، نیوروفزیشن، آرتھوپیڈک سرجن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے حصہ لیا تاہم اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر الطاف بھوانہ کا کہنا تھا کہ اسسمنٹ بورڈ برائے معذوراں میں ٹوٹل 60 افراد پیش ہوئے جس میں 44 افراد کو معذوری کے سرٹیفکیٹ جاری کیے 9 افراد کو ریفر کیا گیا جبکہ 7 کو رجیکٹ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں