43

کسانوں کو گنے کی ادائیگیاں اور کھادوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے ‘ کمشنر سلوت سعید

چنیوٹ(نامہ نگار) ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ فیصل عباس مانگٹ نے کریشنگ سیزن پر عملدرآمد،فرٹیلائزرکی دستیابی ومقررہ نرخوں پر فروخت،سستے آٹے کی فروخت،پرائس کنٹر ول میکنزم و دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ د ی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید،ا سسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے گنے کے کریشنگ سیزن پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کسانوں کو گنے کی ادائیگیوں،وزن پورا ملنے کی تفصیلات بارے دریافت کیا۔انہوں نے کھادوں کی دستیابی اورمقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ڈویژنل کمشنر نے ضلعی افسران کو گنے کی کریشنگ سیزن کے اختتام تک مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسانوں کو 100 فیصد ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور عملدرآمد کا بھی حکم دیا۔انہوں نے سرکاری دفاتر میں اعلی نظم ونسق کو یقینی بنانے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے دفاتر میں موجود رہنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ دفاتر میں صفائی ستھرائی کا اعلی معیار ہمہ وقت قائم رہنا چاہیے جبکہ خصوصی طور پر پبلک ٹائلٹس کو باربار چیک کراکر صفائی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اضلاع کے دورے کرکے انتظامی امور کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں