ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) میوز یکل نائٹ پروگرام مہنگا پڑگیا ‘ بغیر ٹکٹ مو ٹر سا ئیکل ٹہرانے والا نوجوان میوزیک نائٹ پر و گرام کے بعد موٹرسائیکل سے محروم ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود حق نواز پارک میں میوزیکل نائٹ پروگرام میں شرکت کیلئے ایک نوجوان اپنے موٹرسائیکل پر آیا اور اپنے موٹرسائیکل کو بغیر ٹکٹ پارکنک میں ٹہرا دیا ‘جب پروگرام کے بعد واپس آیا تو نامعلوم چور اس کا موٹرسائیکل چوری کرکے لے جا چکے تھے ‘ سٹی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی واردات کا مقدمہ نامعلوم چوروں کیخلاف درج کرلیا ہے۔
36