43

میٹرک کے سکینڈ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 4 فروری کو ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن و چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادمیڈم سلوت سعید کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ ‘سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ)سالانہ2022 کے نتائج کا اعلان انشا اللہ04فروری 2023 کو 10 بجے دن کیا جائے گا۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کے مطابق نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے جن کی قیمت 200 روپے فی سی ڈی مقرر کی گئی ہے۔ سی ڈیز کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ 03 فروری 2023 تک بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچز یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل آبادبرانچ اور یو بی ایل بورڈ برانچ میں ہوسکے گی۔ سیکرٹری بورڈ نے مزید کہا کہ نتائج کی سی ڈی04 فروری2023 کو صبح 10 بجے اسی بنک سے ہی جمع کروائی گئی فیس کا اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی جس بنک میں سی ڈیزکے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کروائی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں