ساہیوال(بیورو چیف) نائن ایل نہر کی بھل صفائی،راہ گیروں کے لیے وبال جان بن گئی،پاکپتن چوک تا بائی پاس روڈ کیچڑ اور گندگی کے ڈھیروں سے اٹ گئی،شہریوں،طالبات سمیت راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا،نہر سے برامد ہونے والے کچرے کو پنجاب سیڈ کا ر پو ر یشن کے بالمقابل سرارہ ہی پھینکا جانے لگاعوام کا ا حتجاج کرتے ہوئیمتعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نا ئن ایل نہر کی بھل صفائی کے دوران بھل صفائی عملہ کے غیرذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے پاکپتن چو ک پل کے اندون دونوں اطراف کی سڑکیں کیچڑ اور گندگی سے اٹ چکی ہیں،علاوہ ازیں پا کپتن چوک سے بائے پاس تک سڑک مکمل طو ر پر گندے کیچڑ سے بھر چکی ہے،جابجا کچرا،اور سیوریج کا پانی ملا ملبہ بکھرا پڑا ہے،جس سے ایک طرف عام راہ گیروں کے ساتھ ساتھ طلبا بالخصوص پردہ دار طالبات کو تعلیمی اداروں میں آنے جانے میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری طرف پھسلن سے بہت سے حادثات ہونے کا خدشہ ہے۔
52