ساہیوال(بیوروچیف) محمد کاشف ریاض چوہدری، صدر، ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 35 روپے اور تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اضافہ نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے، اور نتیجتنا” روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگ گئی ہیں جس سے پاکستان کی معاشی صورتحال دن بدن انتہائی گھمبیر ہوتی چلی جارہی ہے، معاشی عدم استحکام کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور اب تو حکومت نے باظابطہ طور پر آئی ایم ایف کے ایماء پر منی بجٹ بھی تیار کر لیا ہے، جو اپنے ساتھ مہنگائی کا نیا طوفان لیکر آئے گا۔
44