ٹک ٹاکر جنت مرزا نے عمر بٹ سے بریک اپ کا ذمہ دار بیوفائی کو قرار دے دیا،انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں جنت مرزا نے کہا”میں نے اس کے بارے میں جو کچھ سوچا، اور سمجھا کہ ہم مل کر تعمیر کر رہے ہیں، ہم نے ایک دوسرے سے جو بھی وعدے کیے ، اس نے وہ سب کچھ ان چیزوں کیلئے گٹر میں بہا دیا جن سے بچا جاسکتا تھا”۔جنت مرزا نے بریک اپ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ”یہ سب اس لیے ہوا کیونکہ اسے گھر سے ملنے والی توجہ سے زیادہ باہر کی عورتوں سے ملنے والی توجہ اچھی لگنے لگی تھی،میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن یہ ماننے سے انکار کرتی رہی کہ وہ مجھ سے جھوٹ بول سکتا ہے یا مجھے دھوکہ دے سکتا ہے اور آخر میں مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں نے اپنی اندر کی آواز سننے سے انکار کیوں کیا،آئندہ میں کبھی اپنے جذبات کو اس پر حاوی نہیں ہونے دوں گی جو سچ ہے ”۔انہوں نے مزید کہارشتے میں ریڈ فلیگز پر اس وقت خصوصی توجہ دیں جب وہ نقصان پہنچانا شروع کر یں،خیال رہے کہ عمر بٹ نے بھی بریک اپ کی تصدیق کی ہے۔
41