ٹھیکریوالا(نامہ نگار)انتخابات مسائل کا حل نہیں تمام ادارے کردار ادا کریں’محمد خان شیرانی’جس معاشرے میں کثرت سے جھوٹ بولا جاتا ہے وہ معاشرہ ملک و قوم کبھی ترقی نہیں کرتی یہاں ہر کوئی دیدہ دلیری سے جھوٹ بو ل رہا ہے، انتخابات ملکی مسائل کا حل نہیں ملک پہلے ہی خسارہ میں چل رہا ہے،حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ،سیاسی بحران کو حل کرنے کی طرف کسی کی توجہ نہیں، ادارے پاکستان کو دہشتگردی،اور سیاسی ومعاشی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر یں ،سیاستدان اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرنے کی کوشش کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں’سیاسی و سماجی شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایاز خان ترین ‘ عاشق علی شیخ’محمد عثمان ضیا’جاوید خان’صاحب جٹ و دیگر بھی موجود تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئیگا۔
41