فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)موسم تبدیل ہونے سے درجہ حرارت میں اضافہ کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا شہربھرکے متعدد علاقوں میں گیس غائب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے’نان بائیوں نے بھی روٹی اورنان کی قیمتوں میں اضافہ کررکھا ہے مہنگائی کے ستائی ہوئی عوام حکمرانوں کے خلاف سراپااحتجاج بن چکی ہے’شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کی کھپت کم ہو جاتی ہے اوراسکے باوجود صارفین کو کئی گنا زیادہ بل وصول ہورہے ہیں ۔
36