سرگودھا (بیورو چیف) حکومت پاکستان کے نو ماہ عوام پر بوجھ بن کر گزرے ہیں 300 روز کے دوران شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے ہیں عام آٹے کا 20کلو کا تھیلا جو موجودہ حکومت سے قبل 850روپے میں فر وخت ہورہا تھا اب اس کی قیمت 1600 روپے سے تجاوز کرچکی ہے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 920روپے تک مہنگا ہوا بیف کی قیمت 70روپے کلو تک بڑھ گئی مٹن کی قیمت میں بھی 200روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے اسی طرح انڈے کی قیمتوں میں 50 سے 70روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ ہوا بیکری کے سامان میں 50 سے 150روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی آسمان کو چھونے لگی چینی کی قیمت میں بھی 10روپے اضافہ کردیا گیا جبکہ گھی کے ریٹ50 سے 70روپے تک فی کلو بڑھے ہیں اور یہی صورتحال تا حال برقرار ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
26