32

الیکشن میں غیرجانبدارافسروں کی تعیناتی ضروری

اسلام آباد(بیوروچیف)چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی شفافیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران غیر جانبدار افسران کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے جبکہ آئی جی خیبر پختونخوانے الیکشن کمیشن میںاپنی بریفنگ میں بتایا کہ صوبہ میں انتخابات کے انعقاد کیلئے 57000اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ اگر کشمیر اور گلگت بلتستان سے پولیس فورس کی خدمات لی جائیں تو پھر بھی اس کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا ۔اس کمی کو پورا کرنے کے لئے پاک فوج / فرنٹئر کور کی مدد درکار ہوگی۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، آئی جی خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں