36

کائیٹ فلائنگ آرڈی نینس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ‘ آر پی او ڈاکٹر عابد خاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آر پی اوفیصل آباد ڈاکٹرمحمد عابد خان کی طرف سے پتنگ بازی کی روک تھام اور کائیٹ فلائنگ آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے سی پی اوفیصل آباد،ڈی پی او ز جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کوخصو صی احکامات جاری۔آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے پتنگ بازی کیخلاف سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے چاروں ضلعی سبراہان کو پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ذیل احکامات جاری کر دیے۔پتنگ بازی کیخلاف Zero Toleranceپالیسی اپنائی جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو اس خونی کھیل سے لاحق خطرات سے موثر طریقہ سے نپٹا جا سکے۔سپیشل بر انچ کی مد د سے پتنگ بازی کا سامان تیا ر کر نے والوں کی نشاندہی کر کے ان کیخلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔پتنگ بازی کی مکمل روک تھام کے لیے DSP/SHOکی نگرانی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ان کی کارروائیوں کو اعلی ترین سطح پر مائیٹر کیا جائے۔ ملزمان کیخلاف کریک ڈائون کر تے ہو ئے پولیس فوررس اپنی اور شہریوں کی حفاظت کویقینی بنا نے کے لیے منظم حکمت عملی اختیار کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں