27

PSL8 کا سنسنی خیز آغاز ‘ قلندر کی دھمال

ملتان(سپورٹس نیوز)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے گذشتہ سال کی فائنلسٹ ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔ اولیا کے شہر میں قلندرز نے رنگ جمادیا۔ زمان کے آخری اوور نے بازی پلٹ دی۔ آخری اوور میںجیت کے لئے15 اور آخری گیندپر چھ رنز کی ضرورت تھی۔ ملتان نے چھ وکٹ پر174رنز بنائے۔محمد رضوان اور شان مسعود نے ملتان کوایک سو رنز کا سنچری اسٹینڈ دیا۔میچ سے قبل ترکی میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے فاتحہ خوانی کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں