22

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس 7 مارچ کو ہوگا

اسلام آباد (بیوروچیف) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس7 مارچ کو ہوگا جس میں وزارت خارجہ سے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس 7 مارچ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے شرکا کو وزارت خارجہ کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئیں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ، کمیٹی کے اراکین اور دیگرمتعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں