22

ڈمپر اور لینڈ کروزر میں تصادم ‘ 7سالہ بچی جاں بحق

چنیوٹ (نامہ نگار )فیصل آباد روڈ نزٹھیٹھیا ں سٹاپ ڈمپر اور لینڈ کروزر میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک، عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر اور لینڈ کروزر آمنے سامنے سے ٹکرائے،ڈمپر فیصل آباد سے چنیوٹ جبکہ لینڈ کروزر چنیوٹ سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ایک زخمی کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جبکہ باقی ز خمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا گیا7 سالہ نمل دختر علی جواد شاہ جاں بحق جبکہ 35 سالہ فرحان علی ولد حیدر علی، 2سالہ زینب دختر فرحان علی،23 سالہ نوح ولد حیدر شاہ زخمی ہوئے چاروں افراد فیصل آباد کے رہائشی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں