20

منڈی صادق گنج میں ہائر سکینڈری امتحانی مرکز بنانیکا مطالبہ

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) طلبا طالبات اور والدین کا ہائر سیکنڈری امتحانی مرکز بنانے کا مطالبہ، مسلسل دو سال سے کوششیں کر رہے ہیں اس کے باوجود توجہ نہ دینا بورڈ حکام کی نا اہلی ہے شیخ اصغر علی۔ شہر سمیت سو کے قریب دیہاتوں سے طلبا و طالبات گیارہویں اور بارویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے شہر دو سرکاری سکولز گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سمیت نجی تعلیمی ادارے مختلف ایجوکیشنل اکیڈمیز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی تعداد تقریبا سات سو کے قریب ہے اتنی بڑی تعداد کے باوجود شہر میں ہائر سیکنڈری کے امتحانات کا مرکز نہ ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے ہائر سیکنڈری کے امتحانات کیلئے طلبا و طالبات کو بیس کلومیٹر سفر کر کے میکلوڈ گنج جانا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں