سمندری(بیورو چیف)بستی عزیز آباد 467گ ب میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شخص محمد بابر کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی سمندری میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیامدعی مقدمہ شعبان ولد محمد الیاس سکنہ چک نمبر467گ ب بستی عزیز آباد کے مطابق ہفتہ کی رات انہوں نے محلہ میں فائرنگ کی آواز سن کر بابر نکل کر دیکھا تو اس کا بیٹا محمد بابر شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جسے نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ہسپتال پہنچ کر محمد بابردم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
36