73

زراعت میں کیڑے مار ادویات کا زیادہ استعمال ‘ کئی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ زراعت میں کیمیکل کیڑے مار ادویات کا زیادہ استعمال نہ صرف کئی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے بلک اس کے ساتھ ساتھ ماحولیا تی آلودگی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ہماری زرعی کھیپ کو مسترد کروانے کا بھی باعث ہے جس کے لئے حشرا ت کا مربوط طریقہ انسداد اپنانا ہو گا ان خیالات کا اظہارمقررین نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ بین الاقوامی ورکشاپ برائے بین الاقوامی پریکسٹس ٹدی دل کا کنٹرول اور حشرا ت کا مربوط طریقہ انسداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار کا انعقاد شعبہ حشریات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور CAB انٹرنیشنل کے اشتراک سے کیا گیا افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کو کیڑوں ،بیماریوں اور دیگر چیلنجزکا سامنا ہے جس کے نتیجے میں پیداواری لاگت زیادہ اور فی ایکڑ پیداوار کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند اور خوراک سے محفوظ معاشرے کے لیے زراعت میں حشرات کا مربوط طریقہ انسداد کو اپنانا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں