مکو آنہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہد ا یت پر مکوانہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شر و ع دکانوں کے آگے بنے پختہ تھڑے توڑ د یے ا ہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اس اقدام کو سراہا اور تجا وزات آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا تفصیلا ت کے مطابق علی حنان قمر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہد ا یت پر مکوانہ کے بازاروں اور مین روڈ سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا آپریشن میں ضلع کونسل کے انکروچمنٹ انسپکٹر محمد خان کلو ،خادم حسین اور محمد سلیم نے حصہ لیا ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے گزشتہ روزمکوآنہ کے وزٹ کے موقع پربتایا کہ کسی کو تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے دکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میونسپل کمیٹی اس پر ہر صورت عملدرآمد کرائے۔انہوں نے کہا کہ مکوآنہ بازار کو صاف ستھرا بنائیں اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
43