38

دہشت گردوں’ جرائم پیشہ عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ضلعی پولیس سربراہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ڈیرہ پولیس کو دہشتگردی سمیت دیگر جرائم کے چیلنجز درپیش ہیں لیکن حوصلے بلند اور قربانیوں کی عظیم داستان رقم کی گئی ہے۔وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر کالم نگار ابوالمعظم ترابی، میڈیا ہومز کے سی ای او محمد ریحان اور ڈی آر سی کے سیکرٹری محمد نواز محسود بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی قسم کی رعایت، غفلت و کوتاہی اور چشم پوشی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی بے بہا قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہاد جاری رکھا جائے گا’ امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں