سرگودھا (بیوروچیف ) گورنمنٹ ایسویٹ کالج آف کامرس بھلوال میں جاری تین روزہ سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔کالج کے طلبہ کے مختلف ہاؤسز تشکیل دے کر ان کے مابین والی بال، کرکٹ، بیڈمنٹن ،کشتی،رسہ کشی، زور آزمائی، لانگ جمپ اور سو میٹر ریس کے مقابلے کروائے گئے۔ پرنسپل پروفیسر عبد العزیز نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز پروفیسر علی رضا نقوی ، پروفیسر عاقب جاوید، پروفیسر محمد تصور، پروفیسر مہر محمد اکبر، محمد ندیم، شاہ رخ سمیت دیگر میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عبد العزیز نے کہا کہ نصابی کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں انتہائی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ تشکیل پا سکتا۔ آج کے انٹرنیٹ دور نے طلباء کو گھروں میں موبائل فون اور کمپیوٹر تک محدود کردیا ہے ایسے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں تک لانا ایک بڑا کارنامہ ہے۔
38