34

ڈیری انڈسٹری مہنگائی سے متاثر ‘ فارمرز کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی

گوجرہ (نامہ نگار)کوآ پر یٹو ڈیری اینڈ ایگر یکلچر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری طارق اسما عیل اور جنرل سیکرٹری ساجد اشرف چوہدری نے گوجرہ کا دورہ کیا اور احمد ڈیری کے مالک رانا حماد فاروق سے خصوصی ملاقا ت کی اس موقع پر انہو ں نے مقامی صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی حالیہ لہر نے ملک کے ہر طبقے اور ہر صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے اسی طرح ڈیری کی صنعت بھی اس حا لیہ مہنگائی سے بری طرح متاثر ہوئی ہے اور تبا ہی کے دھا نے پر کھڑی ہے فارمرز کی اربو ں روپے کی سرمایہ کا ری اور سا لو ں کی محنت خطرے میں ہے انہو ں نے کہا کہ ڈیری کی صنعت کو بچا یا جا سکتا ہے بلکہ اس کی ترقی کے ذریعے ملکی برآ مدات میں خا طر خوا ہ اضافہ کرکے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی حا صل کیا جا سکتا ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت مقا می سطح پر دودھ کی قیمت طے نہ کرکے فارمرز کو دودھ اپنی کو الٹی اور مارکیٹ سپلا ئی ڈیما نڈ کے اصول کے مطا بق فروخت کر نے کی آ زادی ہو نی چا ہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں