59

GC یونیورسٹی فیصل آباد کے چنیوٹ کیمپس میں سپورٹس فیسٹیول

چنیوٹ(نامہ نگار )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد چنیوٹ کیمپس میں پانچ روزہ انٹر ڈسٹرکٹ کھیلوں کے مقابلوں انعقاد کیا گیا کھیوں کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چنیوٹ آصف رضا نے کیا افتتاحی تقریب میں صدرڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ رجسٹرڈ شاہد محمود چوہدری اور جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ نے خصوصی شرکت کی ڈائریکٹر چنیوٹ کیمپس وائس کونسلر ڈاکٹرشاہد کمال کی ہدایت پر یہ کھیلوں کا میلہ سجایا گیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طالب علموں کو سخت محنت کرنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے خواب دیکھنے کی تلقین کی لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ کھیلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں لڑکوں اور لڑکیوں نے بھر پور حصہ لیا اور خاص طور پر لڑکیوں نے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں