سرگودھا (بیوروچیف ) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصمہ اعجاز چیمہ کوباوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ محکمہ اوقاف کی مالکیتی دوکانیں مارکیٹ ریٹ سے کم ریٹ پر کرایہ پر دی ہوئی ہیں اور الاٹیوں نے آگے مختلف لوگوں کوکرایہ پر دی ہوئی ہیں جنہوں نے ناجائز قبضہ کر کے نہ کرایہ جمع کروا رہے ہیں اور نہ ہی قبضہ محکمہ اوقاف کو دے رہے ہیں۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے محمد اکرم، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کوانکوائری کرنے کا حکم دیا۔دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اور موقعہ ملاحظہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ سرگودھا شہر میںمحکمہ اوقاف کی مالکیتی یونٹ نمبر16ملحقہ جامع مسجد کمپنی باغ سرگودھا دوکان ڈبل سٹوری کے الاٹی نے شرائط کرایہ داری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوکان کو آگے سبلٹ کر دی جس پر محکمہ اوقاف نے الاٹمنٹ منسوخ کر دی جبکہ الاٹی نے دوکان کا قبضہ نہ چھوڑا اور نہ ہی کرایہ جمع کروایا۔جس پر محمد اکرم سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر آپریشن کرتے ہوئے دوکان مالیتی1کروڑ50لاکھ قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر محکمہ اوقاف کی تحویل میں دلوا دی۔
45