40

بازارسے خریدا گیا سامان رکشہ ڈرائیورلیکر رفوچکر

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)شرقی سرکلر روڈ پر موبائل خریدنے کیلئے جانیوالی خواتین کی غفلت و لاپرواہی’بازار سے پہلے سے خریدا گیا سامان اور سامان میں موجود پرس سمیت رکشہ ڈرائیور رفو چکر ‘ مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں انڈس سوسائٹی کے رہائشی احسان اللہ مروت نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے گھر والوں نے 6زنانہ جوڑے ‘8بچوں کے جوڑے ‘اور سکول کے بیگ اور مختلف قسم کی میک اپ سامان خریدا جو کہ تقریباً45ہزار روپے کا تھا ‘ اسی سامان میں پرس جس میں24ہزار روپے تھے اس دوران میرے گھروالے شرقی سرکلر روڈ پر وسائنز جوس شاپ کے قریب موبائل خریدنے کیلئے رکے انہوں نے رکشے والے کو سائیڈ پر ٹھہرا کر خود موبائل کی دکان میں چلے گئے جب واپس نکلے تو رکشہ والا سامان سمیت رفو چکر ہو چکا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں