42

ٹریفک حادثات میں 4سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ‘ 5زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 4سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 5افراد بری طرح زخمی ہوگئے’زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکرحادثات کے مرتکب ڈرائیورکی تلاش شروع کردی’ آج صبح کھرڑیانوالہ کے میگنا ٹیکسٹائل مل کے قریب تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 60سالہ عبدالغنی ولد اکرام غنی زندگی کی بازی ہارگیا’ڈرائیور ڈمپرچھوڑ کرفرار’جبکہ جڑانوالہ روڈ پر ساہی کے بھٹہ کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے چارسالہ بچی زہرہ دختراکرام جاں بحق جبکہ اسکا باپ 42سالہ اکرام’7سالہ بھائی غلام محی الدین’8سالہ سحر دختر اکرام’5سالہ فوزیہ دختراکرام اوردوسری موٹرسائیکل پرسوار 20سالہ چاند ولد فیض بری طرح زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں نڑوالا روڈ پر دلپسند ہوزری کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل سوار 35سالہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر موت کی وادی میں پہنچ گیا۔ ریسکیو1122نے مضروبان کو ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں