50

ڈاکٹر غلام سرور کو MS سول ہسپتال کا اضافی چارج مل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت نے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام سرور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا، جو آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالینگے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور کو تین ماہ کیلئے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد تعینات کر دیا۔ جبکہ ان کے پیش رو ایم ایس ڈاکٹر آصف حمید سلیمی کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر آصف حمید سلیمی تبدیل ہونے کے باوجود لیبر ٹربیونل سے حکم امتناعی حاصل کر کے ایم ایس کی سیٹ پر براجمان تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں