اسلام آباد(بیوروچیف)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 13مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران3ہزار205کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے23 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.72فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 189ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے04 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح2.12فیصد رہی جبکہ لاہور میں553 ٹیسٹوں میں سے09ٹیسٹ مثبت ا ئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.63 فیصد رہی۔
38