فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد اور اسکے گردونواح میں گزشتہ روز سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت میں کمی ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا، گزشتہ شام ہونے والی بارش 2.80 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے واسا کا آپریشن سٹاف متحرک رہا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سے شہر بھر میں وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی۔ بارش اور ٹھنڈی ہوائوں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی محسوس کی گئی۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے پر ایم ڈی واسا چوہدری جبار انور کی ہدایت پر آپریشن سٹاف بارشی پانی کے نکاس کیلئے رات کے اندھیرے میں بھی متحرک رہا اور شہر میں اقبال سٹیڈیم’ لاثانی پلی سرگودھا روڈ’ سمندری روڈ’ پی ایچ اے آفس’ شیل پٹرول پمپ جھنگ روڈ’ عیدگاہ روڈ’ گلشن کالونی سمیت دیگر علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا۔
41