44

رسول پورہ میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنیوالا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رسول پورہ میں کامیاب چھاپہ مار کر مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنیوالا پکڑا گیا، 300 کلوگرام سے زائد مردہ مرغیوں کا گوشت تلف کرکے ملزم عامر علی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا’پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کو اطلاع ملی تھی کہ محلہ رسول پورہ میں عامر علی نامی شخص مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے شہر میں مختلف ہوٹل پر فراہم کرتا ہے جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے رسول پورہ میں مذکورہ گھر میں چھاپہ مارا تو انسانی صحت سے کھیلنے والا عامر علی مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر رہا تھا اور 300 کلوگرام سے زائد مردہ مرغیوں اور گوشت کو قبضہ میں لیا تو مردہ مرغیاں وزن میں کم اور موذی بیماریوں کا شکار پائی گئیں۔ مذکورہ سپلائر نے مردہ مرغیوں کو نیلے ڈرموں میں چھپا کر رکھا ہوا تھا، موذی امراض میں مبتلا مردہ مرغیوں کے گوشت کو تلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنیوالے انسانی صحت کے دشمن ہیں اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں