39

لیبیا میں 4پاکستانی جاں بحق

لیبیا(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد لیبیا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں