اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ فروری2023میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں میں17فیصد گروتھ ہوئی۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ایف بی آر نے18فیصد گروتھ کے ساتھ4493ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں ایف بی آر نے 3820ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی چیلنجز کے باوجود ایف بی آر 7640 ارب روپے کا نظر ثانی شدہ ہدف حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
49