47

فرنیچر ز ایسوسی ایشن کی FBR کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف احتجاجی ریلی

سرگودھا (بیوروچیف) FBRکی جانب سے فرنیچرز ایسوسی ایشن پر ٹیکسوں کیخلاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے ہڑتال کر تے ہوئے FBR کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف ا حتجاجی ریلی نکالتے ہوئے سیٹلائٹ ٹائون چوک میں ٹریفک کو بلاک کردیا اور حکومت کیساتھ ساتھ FBRکیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ FBRکی ظالمانہ پالیسیاں ہمارا معا شی قتل ہے ہم ٹیکس دیتے ہیں دینے کیلئے تیار ہیں مگر رقبے کے لحاظ سے ٹیکس دینے کا نیا فارمولا کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیمان مغل’ مختار مرزا’ ندیم نور’ رانا ریاض’ محمد نواز سندھو’ میاں جاوید’ محمد وقاص خالد’ غلام حسن گوگا’ شیخ شہزاد’ افتخار بیگ’ نوید شہزاد سمیت دیگر قائدین کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت پہلے ہی تباہی کی طرف جارہی ہے حکومتی اللے تللے ا پنی عیاشیاں ختم کریں نہ کہ غریبوں پر ٹیکس لگا کر ان کا دیوالیہ نکالیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں