فیصل آباد(پ ر) ملک کے صنعتکار و ایکسپو رٹر وں کی مشاورت اور انکی طرف سے مکمل تائید و حمایت کا سگنل ملنے پر آل پاکستان بیڈ شیٹس ا ینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر وائسچیئر مین کیپٹن فاروق خان سا بق مرکزی چیئر مین عارف احسان ملک اور سینئر رہنمائوںکی طرف سے حکومت کو دی گئی ایک ہفتے کی مہلت کے خاتمہ پراپنے مطالبات کی حمایت میں شہر کے بازاروں ، اہم چوکوںاور شاہراہوں پربڑے بڑ ے بینرز آویزاں کر دیئے ہیں اس موقع پر APBUMA کے سا بق مرکزی چیئر مین عا ر ف احسان ملک نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے ہمارا جائز مطا لبہ تھا کہ بر آمدی مصنوعات تیار کرنے و الی ٹیکسٹا ئل انڈسٹری کیلئے بجلی اور گیس پرسبسڈی ختم اور سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ا ور ملک کی ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ انڈسٹر کو بندش سے بچانے کیلئے قیمتی زر مبادلہ کمانے والے صنعتکار وں اور ایکسپورٹروں(اسٹیک ہولڈروں )کو اعتماد میں لیا جائے ،خام مال کی درآمد کیلئے بینکوںکوایل سیز کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ملک کے صنعتکار و ایکسپورٹرز کی پریشانی دور ہو سکے۔
47