52

تھڑا مار کر دیہاتی کو فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

گوجرہ ( نا مہ نگار)تھڑا مار کر دیہا تی کو فائرنگ کر نے وا لے پا نچ افراد پر مقدمہ درج ۔وا ضح رہے کہ چک نمبر 360 ج ب کا نصیر احمد اپنے گھر جارہا تھا کہ گائو ں مذکور کے اسلم عرف ماکھا وغیرہ پا نچ افراد نے تھڑا مار کر اس پر فا ئرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نصیراحمد شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ سے مخدوش حالت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتا ل منتقل کردیا جہا ں پر اسکو طبی امداد فرا ہم کی جارہی ہے اطلا ع ملنے صدر پو لیس نے پا نچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں